ڈاکٹر رمنا
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1925
انتقال:23 ستمبر 2005ء
بھارت کے معروف جوہری سائنسدان اور ملک کے پہلے ایٹمی تجربات کے ماسٹر مائنڈ ۔ٹم کور کرناٹک میں پیدا ہوئے۔جب سن انیس سو چوہتر میں بھارت نے اپنے پہلے جوہری ہتھیار کا تجربہ کیا اس وقت ڈاکٹر رمنا بھارت کے نیوکلیئر ریسرچ سنٹر کے سربراہ تھے۔
بھارت نے انیس سو اٹھانوے میں دوسری مرتبہ جوہری تجربات کیے جس کے بعد اس پر امریکہ نے پابندیاں عائد کردی تھیں۔
بھارت کا پہلا جوہری ہتھیار ممبئی میں قائم ادارے بھا بھا اٹامک ریسرچ سنٹر نے ڈیزائن کیا تھا جس کے سربراہ ڈاکٹر رمنا تھے۔
انہوں نے بھارت کے جوہری توانائی کے کمیشن کی سربراہی بھی کی اور ملک کے جونیئر وزیر دفاع کا عہدہ بھی کچھ عرصہ کے لیے سنبھالا۔
ایک ماہر سائنسدان ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر رمنا پیانو بجانے کے بھی ماہر تھے۔ممبئی میں ان کا انتقال ہوا۔