کلیمنٹ ایٹلی
وکیپیڈیا سے
Clement Atlee
پیدائش: 1883ء
انتقال: 1967ء
سابق برطانوی وزیراعظم ۔ آکسفورڈ میں تعلیم پائی۔ تین سال وکالت کی۔ پھر لندن سکول آف اکنامکس میں پروفیسر ہوگئے۔ 1922ء میں پارلیمنٹ کے رکن اور 1935ء میں لیبر پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران میں لارڈ پریوی کونسل کی حیثیت سے چرچل کابینہ میں رہے۔ 1945ء کے انتخابات میں لیبر پارٹی کو کامیابی ہوئی تو وزیراعظم مقرر ہوئے اور 1951ء تک اسی حیثیت سے کام کیا۔ 1955ء میں سیاست سے الگ ہوگئے۔ اسی سال ارل کا خطاب ملا۔ ان کے عہد حکومت میں برصغیر پاک و ہند آزاد ہوا۔