کوہ ایٹنا
وکیپیڈیا سے
ایٹنا | |
---|---|
![]() کتانیا سے ایٹنا کا منظر |
|
بلندی | 3326 میٹر (10910 فٹ) |
مقام | صقلیہ، اٹلی |
امتیاز | 3,326 میٹر |
قسم | آتش فشاں |
چٹان کی عمر | 500،000 سال |
آخری آتشفشانی | 2006 |
کوہ ایٹنا (اطالوی: Mongibello، مونجبلو ، لاطینی مونٹ اور عربی جبل کا مرکب) صقلیہ (سسلی) کے مشرقی ساحلوں کا ایک انتہائی متحرک آتش فشاں ہے جو میسینا اور کتانیا کے قریب واقع ہے۔ یہ یورپ کا سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں ہے جس کی بلندی 3326 میٹر (10910 میٹر) ہے۔ کئی بار لاوا اگلنے کے باعث اس کی بلندی میں کمی آرہی ہے اور 1865ء کے مقابلے میں یہ 21.6 میٹر (71 فٹ) چھوٹا ہے۔
ایٹنا 1190 مربع کلومیٹر (460 مربع میل) کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اس طرح یہ حجم اور بلندی دونوں کے اعتبار سے اٹلی کا سب سے بڑا آتش فشاں ہے۔
یہ دنیا کے متحرک ترین آتش فشانوں میں سے ایک ہے اور گذشتہ دو ہزار سے زائد سالوں سے مسلسل لاوا اگل رہا ہے۔ 1669ء میں اس نے 830،000،000 مکعب میٹر لاوا نکالا۔
1928ء میں آتش فشاں پھٹنے سے قریبی قصبہ محض دو دنوں میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ 20 ویں صدی کے دوران یہ 1949ء، 1971ء، 1983ء اور 1992ء میں پھٹا جبکہ اکیسویں صدی کے دوران پہلی مرتبہ 2001ء میں لاوا اگلا۔
2002ء اور 2003ء میں آتش فشاں کے پھٹنے کا خطرناک سلسلہ دیکھا گیا جس کے دوران نکلنے والی راکھ اتنی بلندی تک پہنچی کہ اسے بحیرہ روم کے دوسرے کنارے پر لیبیا سے بھی دیکھا جاسکتا تھا۔ ایٹنا آخری بار نومبر 2006ء میں پھٹا۔