گیرالڈا
وکیپیڈیا سے
گیرالڈا سپین کے شہر اشبیلیہ (Seville) میں ایک مینار ہے اسے 1184ء میں خلیفہ یعقوب یوسف المنصور نے تعمیر کرایا تھا اسکی بلندی 97.5 میٹر / 320 فٹ ہے۔ اپنے وقت میں یہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت تھی۔ یہ مینار اشبیلیہ کی بڑی مسجد کے ساتھہ تھا۔ جب عیسائیوں نے اشبیلیہ پر قبضہ کیا تو انھوں نے اس مسجد کو گرا دیا اور اس مینار کو رہنے دیا۔ یہ مینار اب ایک گرجا گھر کے ساتھہ ہے۔ اس مینار میں سیڑھیوں کی جگہ 34 رکاوٹیں بنائیں گئیں ہیں۔ مؤزن گھوڑے پر بیٹھے ہوۓ اوپر جاتا ازان دے کر گھوڑے پر ہی نیچے آتا لفظ گیرالڈا اسکی چوٹی پر بنے مرغ بلد نما کی وجہ سے اس مینار کو دیۓ گۓ ہیں۔ اس مینار کی مشابہت میں دنیا کے کئ ملکوں میں اس طرح کے مینار بناۓ گۓ ہیں۔