ابراہیم (ضد ابہام)
وکیپیڈیا سے
لفظ ابراہیم ذیل کے مقاصد کیلیے استعمال ہوتا ہے:
[ترمیم] ابراہیم بطور نام
- حضرت ابراہیم علیہ السلام - اسلام ، مسیحت اور یہودیت تینوں مذاہب میں جدامجد کہلانے والے نبی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام و حضرت اسحاق علیہ السلام کے والد۔
- ابراہیم بن محمد علیہ السلام - حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بیٹے جو بچپن میں فوت ہو گئے۔
- ابراہیم بن محمد - امام محمد بن علی بن عبداللہ بن عباس کے بڑے بیٹے اور خلیفہ سفاح کے بڑے بھائی۔
- ابراہیم لنکن - سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا اردو نام، جو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بانیوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔
- ابراہیم لودھی - لودھی خاندان کا آخری بادشاہ۔
- ابراہیم جلیس - ایک پاکستانی ادیب اور صحافی۔
- ابراہیم عادل شاہ اول - یوسف عادل شاہ (بانی عادل شاہی حکومت) کا چھوٹا بیٹا۔
- ابراہیم عادل شاہ ثانی - سلطان بیجاپور علی عادل شاہ اور چاند بی بی کا بیٹا۔
- ابراہیم پاشا - مصر جدید کے بانی محمد علی پاشا کا بیٹا۔
- ابراہیم بن ادھم - ایک صوفی بزرگ۔
- ابراہیم بن اغلب - عہد عباسی کا ایک حاکم۔
- ابراہیم بن عبداللہ علوی - محمد المعروف نفس ذکیہ کے بھائی۔
- ابراہیم گاردی - برصغیر میں مسلمانوں کا ایک سردار اور مرہٹہ فوج کا توپچی۔