ایمیلیا رومانیا

وکیپیڈیا سے

ایمیلیا رومانیا
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام بولونیا (Bologna)
صدر علاقہ واسکو ایرانی (Vasco Errani)
صوبوں کی تعداد 9
کمونے کی تعداد 341
رقبہ 22,124 مربع کلومیٹر (پانچواں ۔ 7.3 فیصد)
آبادی 4,187,557 (چھٹا ۔ 7.1 فیصد)
علامت


ایمیلیا رومانیا (انگریزی، جرمن، اطالوی: Emilia-Romagna) اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے، جو شمالی اٹلی کے دو تاریخی علاقوں ای میلیا (Emilia) اور رومانیا (Romagna) کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ علاقہ کے مشرق میں بحیرہ روم، شمال میں دریاۓ پوہ، جنوب میں آپینینے کی پہاڑیاں (Apennine Mountains) واقع ہیں۔


علاقہ کو نو صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جنکی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔


نمبر شمار صوبہ آبادی (2005ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونے
1 صوبہ بولونیا (Bologna) 944,297 3,702 60
2 صوبہ فیریرا (Ferrara) 349,774 2,632 26
3 صوبہ فورلی چیسینا (Forlì-Cesena) 371,318 2,377 30
4 صوبہ مودینا (Modena) 659,925 2,689 47
5 صوبہ پارما (Parma) 413,198 3,449 47
6 صوبہ پیاچنزا (Piacenza) 273,689 2,589 48
7 صوبہ راوینا (Ravenna) 365,369 1,858 18
8 صوبہ ریجیو ایمیلیا (Reggio Emilia) 487,003 2,293 45
9 صوبہ ریمینی (Rimini) 286,796 534 20

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)


لگ بھگ بیالیس لاکھ آبادی کا یہ علاقہ اٹلی کا دوسرا امیر ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اقتصادی حوالے سے زراعت کی اہمیت مسملہ ہے جہاں مختلف قسم کی اجناس مثلا مکئي وغیرہ کے علاوہ سبزیاں جن میں ٹماٹر، پیاز، آلو وغیرہ بہتات سے پیدا ہوتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ گلہ بانی بھی اہم پیشہ ہے۔ صنعتوں میں کھانے پینے کی اشیا بنانے والے صنعتیں قابل ذکر ہیں جو خاص کر پارما اور بلونیا کے علاقہ میں لگائی گئيں ہیں۔ موجودہ دور میں ایک تیسرا شعبہ جو بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے وہ مالی خدمات کا ہے جن میں بنکاری اور بیمہ ساز ادرے شامل ہیں۔ اقتصادی ترقی کی وجہ سے علاقے کے رہنے والوں کا معیار زندگی بہت اچھا ہے، اور یہ بھی ان وجوہات میں سے ایک ہے جسکی وجہ سے کافی زیادہ تعداد میں غیر ملکی مہاجرین دنیا کے مختلف ممالک سے یہاں آ کر آباد ہو گۓ ہیں۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات (Italian national institute of statistics ISTAT) کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 288,844 غیر ملکی مہاجر رہتے ہیں جو علاقہ کی کل آبادی کا 6.8 فیصد ہیں۔


ایمیلیا رومانیا کے صوبے
ایمیلیا رومانیا کے صوبے


علاقہ کے آباد ترین شہر جنکی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی (2006ء) مرتبہ شہر
1 بولونیا (Bologna) 373,743 صوبہ
2 مودینا (Modena) 180,469 صوبہ
3 پارما (Parma) 175,789 صوبہ
4 ریجیو میلیا (Reggio Emilia) 157,388 صوبہ
5 راوینا (Ravenna) 149,084 صوبہ
6 ریمینی (Rimini) 135,682 صوبہ
7 فیرارا (Ferrara) 132,471 صوبہ
8 فورلی (Forlì) 112,477 صوبہ (فورلی چیسینا)
9 پیاچنزا (Piacenza) 99,340 صوبہ
10 چیسینا (Cesena) 93,857 صوبہ (فورلی چیسینا)
11 ایمولا (Imola) 66,340 کمونے
12 کارپی (Carpi) 64,517 کمونے
13 فاعینزا (Faenza) 54,749 کمونے

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)






[ترمیم] مزید پڑھیں

[ترمیم] بیرونی روابط