ترینتینو جنوبی ٹائرول
وکیپیڈیا سے
ترینتینو جنوبی ٹائرول | |
عمومی معلومات | |
علاقہ کا صدر مقام | ترینتو (Trento) |
صدر علاقہ | لورینزو دیلالی (Lorenzo Dellai) |
صوبوں کی تعداد | 2 |
کمونے کی تعداد | 339 |
رقبہ | 13,606مربع کلومیٹر (گیارہواں ۔ 4.5 فیصد) |
آبادی | 985,128 (سولہواں ۔ 1.7 فیصد) |
علامت | |
ترینتینو جنوبی ٹائرول (اطالوی: Trentino-Alto Adige) (جرمن: Trentino-Südtirol) (انگریزی: Trentino-South Tyrol) اٹلی کے نیم خودمختار علاقوں میں سے ایک ہے جو شمالی اٹلی میں واقع ہے۔ علاقہ کے شمال میں آسٹریا واقع ہے جبکہ مغرب میں اطالوی علاقہ لومباردیا اور جنوب میں اطالوی علاقہ وینیتو واقع ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 13,619مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ پونے دس لاکھ ہے۔ علاقائی صدر مقام ترینتو (Trento) ہے۔ علاقہ کے دو صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
نمبر شمار | صوبہ | آبادی | رقبہ (مربع کلومیٹر) | کمونی |
---|---|---|---|---|
1 | ترینتو (Trento) | 477,359 (2001ء) | 6,214 | 223 |
2 | بولزانو (Bolzano) | 481,133 (2005ء) | 7,400 | 116 |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)
علاقہ میں وائن (شراب) کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے پھل انگور وغیرہ بکثرت پیدا ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ علاقہ ڈیری کی مصنوعات اور لکڑی پیدا کرتا ہے۔ صنعتوں میں کاغذ سازی، کیمیائی مادوں کی تیاری اور دھات سازی کی صنعتیں شامل ہیں۔ علاقہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کا اہم مرکز ہے۔ سیاحت اہم ذریعہ آمدنی ہے، جہاں سردیوں میں برف پر کھیلے جانے والے کھیل منعقد کیۓ جاتے ہیں۔
علاقہ پہلی جنگ عظیم سے پہلے آسٹریا ہنگری سلطنت کا حصہ تھا، اور 1919ء میں جنگ کے خاتمے کے بعد اٹلی میں شامل ہوا۔ زیادہ تر آبادی اطالوی بولتی ہے جسکا تناسب قریبا 60 فیصد ہے، جبکہ جرمن بولنے والوں کا تناسب 35 فیصد ہے۔ جبکہ 5 فیصد لوگ لاڈن بولتے ہیں۔ جرمن بولنے والوں کی زیادہ تر تعداد بولزانو کے صوبہ میں ہے اور صوبہ کی تقریبا 68 فیصد آبادی جرمن بولتی ہے۔ جبکہ ترینتو میں زیادہ تر اطالوی بولنے والے ہیں۔ لاڈن بولنے والے لوزیرنا میں مرتکز ہیں۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات (ISTAT) کے 2006ء کے اعداد و شمار کے مطابق علاقہ میں 55,747 ہے جو کل علاقائی آبادی کا 5.6 فیصد ہیں۔
علاقہ کا آباد ترین شہر جسکی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے، درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار | شہر | آبادی (2004ء) | صوبہ |
---|---|---|---|
1 | ترینتو (Trento) | 111,044 | ترینتو (Trento) |
2 | بولزانو (Bolzano) | 98,657 | بولزانو (Bolzano) |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)
[ترمیم] مزید پڑھیں
[ترمیم] بیرونی روابط
- علاقہ ترینتینو جنوبی ٹائرول ۔ اطالوی اور جرمن زبان میں باضابطہ ویب سائٹ
- ترینتینو جنوبی ٹائرول نقشہ جات
آبروزو | وادی آوستہ | پلیہ| بازیلیکاتا| کلابریا| کمپانیہ| ایمیلیا رومانیا| فریولی وینیزیا جولیا | لازیو| لیگوریا | لومباردیہ | مارچے| مولیزے| پیعیمونتے| ساردینیا | سسلیہ| ترینتینو جنوبی ٹائرول| تسکانہ | امبریا | وینیتو
اٹلی (ترینتینو جنوبی ٹائرول ۔ ساردینیا ۔ سسلیہ ۔ فریولی وینیزیا جولیا ۔ وادی آوستہ) | جارجیا (ادجارا) | فن لینڈ (آلینڈ) | برطانیہ (اکروتری اور دھکیلیا ۔ گورنزی ۔ آئل آف مین ۔ جیرسیی ۔ جبرالٹر) | پرتگال (آزوریس ۔ مادیعیرا) | یوکرائن (کریمیا) | ڈنمارک (جزائر فروعے ۔ گرین لینڈ) | مالڈووا (گوگازیا) | یونان (مونٹ آتھوس) | آذربائیجان (نخچیوان) | رشین فیڈریشن کی نیم خودمختار ریاستیں | رشین فیڈریشن کے نیم خودمختار اضلاع | رشین فیڈریشن کے نیم خودمختار صوبے | ناروے (سوالبرڈ) | سربیا (ووجوودینا)
خودساختہ یا غیر تسلیم شدہ ریاستیں جارجیا (ابخازیہ) ۔ (جنوبی اوساٹیہ) | آذربائیجان (نگورنو کاراباخ) | مالدوا (ٹرانسنسٹریا) | قبرص (ترک جمہوریۂ شمالی قبرص) اقوام متحدہ کے زیر انتظام علاقے سربیا (کوسوو) |