بایزید بسطامی
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 745ء
وفات: 874ء
صوفی ۔ پورانام ابوزید (بایزید) طیفور عیسی بن سروشان۔ بسطام میں پیداہوئے۔ آپ نے فقہ حنفی کی تعلیم ابوعلی سندھی سے حاصل کی اور انھی سے حقیقت و معرفت کا سبق پڑھا۔ بعد ازاں دنیا ترک کر دی اور بارہ سال تک جنگلوں میں ریاضت کی۔ تصوف میں آپ کا مرتبہ بہت بلند ہے۔ آپ نے حضرت امام جعفر صادق سے بھی کسب فیض کیا تھا۔ حضرت جنید بغدادی فرماتے ہیں کہ آپ ہم میں ایسے ہیں جیسے جبرئیل فرشتوں میں۔ تمام سالکان کی انتہا آپ کی ابتدا ہے۔ بسطام میں انتقال کیا۔ کوئی مستقل تصنیف نہیں چھوڑی ۔ چند اقوال مختلف لوگوں کی زبانی تصوف کی کتابوں میں موجود ہیں۔