بدر میاں داد
وکیپیڈیا سے
پیدائش:1962ء
انتقال:2 مارچ 2007ء
معروف قوال۔ پنجاب کے قصبہ پاکپتن میں پیدا ہوئے، جہاں ان کے والدین قیام پاکستان کے بعد بھارت سے ہجرت کر کے آئے تھے۔
بدر میاں داد معروف قوال نصرت علی خان کے ماموں زاد بھائی تھے۔ ان کے والد میاں داد بھی قوال تھے۔ ان کا گھرانہ سینکڑوں سال سے موسیقی کے فن سے وابستہ ہے۔شروع میں ان کی گائیکی زیادہ تر ریڈیو ملتان سے نشر ہوتی رہی۔
بدر میاں داد نے اپنے بھائی شیر میاں داد کے ساتھ مل کر گائیکی کا آغاز کیا تھا، لیکن دس سال پہلے دونوں بھائی الگ ہوگئے۔
بدر میاں داد کی ایک سو سے زیادہ البم جاری ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ایک بھارتی فلم کے لیے گانے بھی گائے تھے۔چند سال پہلے انہوں نے گلوکار سریش بابا ورما کے ساتھ مل کر کلاسیکی اور جدید طرز کی موسیقی کے امتزاج سے ایک نئی البم جاری کی تھی جو بہت مقبول ہوئی تھی۔لاہور میں دل کے عارضے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔