بدھ مت
وکیپیڈیا سے
دنیا کے بڑے مذاہب میں سے ایک مذہب بدھ مت بھی ہے۔ اس کی پوری عمارت فلسفے اور اخلاق پر تعمیر کی گئی ہے۔ اس کے اعتقادات ابتدا میں برہمن مت سے قریبی تعلق رکھتے تھے لیکن رسوم کی پابندی کم تھی اور نفس کشی اور دیا پر زیادہ زور دیا جاتا تھا۔
چار اہم صداقتیں
- زندگی دکھ ہی دکھ ہے Existence is suffering
- دکھ کا سبب خواہشات انسانی ہیں۔ The origin of suffering is desire
- خواہشات انسانی کو قابو کر لیا جائے تو دکھ کم ہو جاتا ہے۔ Suffering cease when desire cease
- خواہشات نفسانی کا خاتمہ کرنے کے لیے مقدس ہشت اصولی مسلک ہر چلنا چائیے۔ The way to reach the end of desire is by following noble eight fold path.
اس مسلک میں راسخ عقیدہ، راست عزم (ترک خواہشات نفسانی اور اہنسا وغیرہ) راست گفتاری، راست روی، کسب حلال، کوشش صالح، نیک نیتی یا راست بازی اور حقیقی(Right Ecstasy) شامل ہیں۔
[ترمیم] عقیدے کی تفصیل
دیندار کی منزل مقصود یہ ہے کہ وہ وجود کی قید نے نکل کر راہا راحت عدم وجود (نروان) میں پہنچ جائے۔ فرد ایسے عناصر سے بنا ہے جو اس سے پہلی موجود تھے اور جو اس کے مرنے کے بعد منتشر ہو جائیں گے۔ اور جو دوبارہ تقریباً اسی شکل میں مرتب کیے جاسکتے ہیں۔ آدمی اسی آواگون کے چکر سے نکلنے کے لیے مذہبی زندگی کے ذریعے کوشش کرتا ہے