برقی مواد
وکیپیڈیا سے
علم شمارندہ کی اصطلاح میں رموز برنامہ (program code) کے سوا ہر قسم کی تحریری اور عددی معلومات کو برقی مواد کے زمرے میں تصور کرا جاتا ہے۔ جبکہ برنامہ یا پروگرام ، ہدایات کی وہ ترتیب ہوتی ہے جو کہ شمارندی تجزیہ کے لیۓ استعمال کی جاتی ہے اور عموما ایک کمپیوٹر (شمارندہ) کے لیۓ لائحہ عمل کا تعین کرتی ہے، اسکو رمز (کوڈ) کی صورت میں لکھا جاتا ہے۔