برہان الدین غریب
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 654ھ
وفات: 738ھ
مشہور صوفی اور صاحب تصنیف بزرگ ۔ سلسلہ نصب امام ابو حنیفہ سے ملتا ہے۔ آپ کے حقیقی بھائی شیخ منتخب الدین خواجہ نظام الدین اولیا کے ممتاز خلفا میں سے تھے۔ بابا فرید کے خلیفہ خواجہ جمال الدین آپ کے ماموں ، اور خواجہ نظام الدین اولیا کے خلیفہ قطب الدین منور آپ کے ماموں زاد بھائی تھے۔ بچپن میں فقہ ، معانی ، تفسیر ، اور حدیث کی تعلیم حاصل کی ۔ حضرت محبوب الہی سے روحانی فیض حاصل کرنے کے لیے دہلی کی راہ لی۔ خواجہ نے انہیں باورچی خانے کا نگران مقرر کیا۔ جب آپ درجہ کمال کو پہنچے تو خواجہ نے خلافت سے سرفراز کیا۔ مرشد کے حکم پر تبلیغ کے لیے دکن چلے گئے۔ انتیس سال تک وہاں قیام فرمایا۔ وفات بھی وہیں ہوئی۔ آپ کے ملفوظات میں سے تین کے نام یہ ہیں۔ حصول الوصول ، ہدایت القلوب ، نفائس الانفاس ، شہربرہان پور آپ ہی کے نام پر آباد کیا گیا۔