بٹگرام
وکیپیڈیا سے
بٹگرام ضلعی صدر مقام اور صوبہ سرحد، پاکستان کا ایک اھم شہر ہے۔ 2004 کے ایک اندازے کے مطابق اس کی آبادی 361,000 افراد پر مشتمل ہے۔ جولائی 1993 میں اسے ضلع ہزارہ سے علیحدہ کر کے ضلع کا درجہ دیا گیا۔ یہ صوبہ سرحد کے ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں زیادہ تر لوگ پشتو بولتے ہیں۔ یہ علاقہ سرسبز پہاڑیوں، زرخیز زمینوں اور ندی نالون کی وجہ سے مشہور ہے۔ اکتوبر 2005 کے زلزلے میں شہر بری طرح متاثر ہوا۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
زمرہ جات: شہر (پاکستان) | سرحد | شہر | نامکمل