بیگ
وکیپیڈیا سے
بیگ یا بے ۔ ترکی اور تاتاری زبان کا ایک اعزازی خطاب کسی زمانے میں شاہزدگان ، امراء اور معززین کے لیے مخصوص تھا۔ لیکن بعد میں فوجی افسروں کے لیے مخصوص ہوگیا۔ سلجوقی ترک یورپ گئے تو بیگ کا لفظ بے رہ گیا۔ پاشا سے نچلے درجے کا رتبہ ہے۔ پاک و ہند کے مغل اپنے نام کے ساتھ بیگ کا لاحقہ لگاتے ہیں۔ یہ لوگ منگولیا یا ترکستان کے تھے۔ شہنشاہ بابر کے ساتھ ہندوستان آئے اور بیگ کہلائے۔