تقسیم بنگال
وکیپیڈیا سے
[ترمیم] تقسیم بنگال 1905ء
بنگال برعظیم کا سب سے بڑا صوبہ تھا اور اس کا انتظام چلانا ایک گورنر کے بس کا روگ نہیں تھا۔ چناں چہ لارڈ کرزن کے دور میں 16 اکتوبر 1905ء کو بنگال کو اس کی وسعت کے پیش نظر انتظامی مسائل کے حل کے لیے دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ مشرقی بنگال میں مسلمان اکثریت میں تھے۔ تقسیم سے ڈھاکہ اس صوبے کا دارلحکومت بنا۔ یہاں ہائی کورٹ اور صوبائی دفاتر قائم ہوئے۔صوبے کے لیے علیحدہ قانون ساز اسمبلی بنی۔ چٹا گانگ کی بندرگاہ کی رونق دوبالا ہو گئی۔
مشرقی بنگال میں مسلمانوں کی ترقی دیکھ کر ہندوؤں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ تقسیم بنگال سے بنگالی قوم کی تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ ہندوؤں نے تقسیم بنگال کو منسوخ کرانے کے لیے سودیشی تحریک شروع کی دی۔ کانگرس بھی تقسیم بنگال کی مخالفت میں شریک ہو گئی اور اس سے سب کی نمائندہ جماعت ہونے کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔