توران
وکیپیڈیا سے
وسط ایشیا کے اس علاقے کو توران کہتے ہیں جس میں ترک ، تاتاری ، ترکمان وغیرہ نسل کے لوگ آباد ہیں۔ یہ علاقہ ایک طرف منگولیا تک پھیلتا چلا گیا ہے۔ اور دوسری طرف روسی قفقاز تک کے علاقے کو اپنی مغربی سمت کے پھیلاؤ میں لیے ہوئے ہے۔ یہ وہی علاقہ ہے جس پر کبھی شاہنامہ فردوسی کا تورانی فرمانروا افرسیاب حکمران تھا۔ اور اس جس کی برپا کی ہوئی جنگوں میں ایران کا مشہور پہلوان رستم بن زال معرکہ آرا نظر آتا ہے۔ آج کل یہ علاقہ قلمرو چین اور وسطی ایشیا کے ممالک میں بٹا ہوا ہے۔ اور اس کے سنکیانگ ، ترکستان ، ازبکستان ، ترکمانستان ، کزاختستان ، آذربائجان وغیرہ کے ناموں کے ساتھ کئی حصے بخرے ہوگئے ہیں۔