تھل
وکیپیڈیا سے
تھل پنجاب پاکستان کے ایک صحرا کا نام ھے۔ یہ پوٹھوہار اور سلسلہ کوہ نمک کے جنوب میں دریاۓ سندھ اور دریاۓ جہلم کے درمیان میانوالی، بھکر، خوشاب کے اضلاع میں واقع ھے۔ ھر طرف ریت کے ٹیلے ٹبے ھیں۔ پانی اور آبادی کم ھیں۔ صحرائی پودے اور جانور پاۓ جاتے ھیں۔
دریائے سندھ سے نکالی ھوئی ایک نہر اور لوگوں کی شدید محنت تھل کو آہستہ آہستہ زرعی علاقے میں بدل رھی ھے۔ راولپنڈی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی تھل سے ہو کر گزرتی ھے۔