تہران کانفرنس
وکیپیڈیا سے
28 نومبر سے یکم دسمبر 1943ء تک تہران کے مقام پر امریکا کے صدر روزویلٹ ، برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل اور روسی وزیراعظم سٹالن کے درمیان ایک کانفرنس ہوئی جس کے نتیجے کے طور پر انھوں نے ایک مشترکہ اعلان پردستخط کیے۔ اس اعلان کا خلاصہ یہ تھا کہ وہ جنگ اور امن کی حالت میں متحدہ طور پر جدوجہد کریں گے۔ نیز انھوں نے جرمنی کو مشرق ، مغرب اور جنوب سے گھیرے میں لے کر اسے تباہ کرنے کی تجاویز کو قطعی طور پر مرتب کیا ۔ علاوہ ازیں اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ دائمی امن کے قیام پر منتج ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے دوسری آزادی پسند اقوام کے تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔