جارج ایسٹ مین
وکیپیڈیا سے
George Eastman
پیدائش: 1854ء
وفات: 1932ء
امریکی موجد اور صنعت کار ، ریاست نیویارک کے ایک قصبے میں پیداہوا۔ فوٹوگرافی اور صنعت کار۔ ریاست نیویارک کے ایک قصبے میں پیدا ہوا۔ فوٹوگرافی اس کا محبوب مشغلہ تھا۔ اس میدان میں کئی ایجادات کیں۔ پہلے خشک پلیٹ کا طریقہ ایجاد کیا۔ بعد ازاں لپٹنے والی فلم Roll Filmاور کوڈک کیمرہ بنایا۔ 1928ء میں رنگین فوٹوگرافی کا طریقہ ایجاد کیا۔ ایسٹ مین کوڈک کمپنی (قائم شدہ 1892ء) امریکا کی پہلی فرم تھی جس معیاری فلمیں بنائیں اور اس مقصد کے لیے سب سے بڑی لیبارٹری قائم کی۔ بہت بڑا مخیرتھا۔ دس کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم فلاح عام پر صرف کی۔ 1932ء میں طویل بیماری سے تنگ آکر خود کشی کر لی۔