حام
وکیپیڈیا سے
حضرت نوح کے دوسرے بیٹے جن کا توریت میں مفصل ذکر ہے۔ قرآن مجید میں ذکرتو ہے لیکن نام نہیں آیا۔ اسی واسطے مفسرین میں اختلاف ہے جو لوگ توریت کی روایت کو صحیح سمجھتے ہیں۔ وہ ان کو حضرت نوح کا نافرمان لڑکا بتاتے ہیں۔ جو کشتی میں سوار نہیں ہوا تھا بلکہ طوفان میں غرق ہو گیا تھا۔ برخلاف اس کے طبری نے غرق ہونے والے لڑکے کو حضرت نوح کا چوتھا بیٹا لکھا ہے۔ اوراس کا نام کنعان بتایا ہے۔ حام کے متعلق لکھا ہے کہ بچنے والے تین لڑکوں میں سے ایک تھا۔ اور طوفان میں ختم ہونے کے بعد جب زمین تقسیم ہوئی تو حام کو مصر ، سوڈان ، جیش اور توبہ کے علاقے ملے۔ ان کی اولاد میں سیاہ فام ہیں۔ کہتے ہیں نمرود بھی انہی کی نسل سے تھا۔ سام کی اولاد گورے رنگ کی ہے۔