حمزہ بن عبدالمطلب
وکیپیڈیا سے
3ھ /624ء
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا اور شیر بھائی۔ شروع میں اسلام کے مخالف تھے۔ لیکن بعثت کے دو برس بعد جب ابوجہل حضور کی مخالفت میں حد سے تجاوز کر گیا تو حضور کی حمایت کے جوش میں اسلام قبول کر لیا۔ بے حد جری اور دلیر تھے۔ دوسرے مسلمانوں کے ساتھ مدینہ کو ہجرت کی۔ جنگ بدر میں حصہ لیا اور خوب داد شجاعت دی۔ جنگ احد میں وحشی نامی غلام نے ان پر چھپ کر نیزہ پھینکا جس سے شہادت پائی۔ مشہور ہے کہ ابوسفیان کی بیوی ہندہ نے جوش انتقام میں ان کا کلیجہ نکال کر کچا چبایا اور ان کی لاش کا مثلہ کیا۔