خاندان غلاماں
وکیپیڈیا سے
خاندان غلاماں 1206ء سے 1290ء تک ہندوستان میں سلطنت دہلی پر حکمران رہا۔ اس خاندان کا بانی قطب الدین ایبک تھا جو شہاب الدین غوری کی افواج کا جرنیل اور ہندوستان میں غوری سلطنت کے حصوں کا منتظم تھا۔
1206ء میں غوری کی شہادت کے بعد قطب الدین نے غوری سلطنت کے ہندوستانی حصوں پر اپنی حکومت کا اعلان کردیا۔ اس نے پہلے لاہور کو دارالحکومت قرار دیا جسے بعد ازاں دہلی منتقل کردیا گیا۔
قطب 1210ء میں انتقال کرگیا جس کے بعد ایک اور ترک غلام التمش تخت پر بیٹھا۔ التمش نے قطب الدین کا داماد تھا اور التمش کے بعد آنے والے تقریبا تمام سلاطین اسی کی اولاد میں سے تھے جن میں اس کی بیٹی رضیہ سلطانہ بھی شامل تھی۔ سلطان ناصر الدین شاہ کی افواج کے سپہ سالار غیاث الدین بلبن نے ہندوستان کو منگولوں کے حملے سے بچانے کے لئے تاریخی کارنامے انجام دیئے اور بعد ازاں تخت حاصل کیا۔
خاندان غلاماں کی حکومت کا خاندان خلجی خاندان کے جلال الدین فیروز خلجی نے کیا جس نے محمد غوری کے دور میں بہار اور بنگال میں استحکام حاصل کیا تھا۔
[ترمیم] سلاطین خاندان غلاماں
- قطب الدین ایبک (1206 - 1210)
- آرام شاہ (1210 - 1211)
- شمس الدین التمش (1211 - 1236)
- رکن الدین فیروز (1236)
- رضیہ سلطانہ (1236 - 1240)
- معز الدین بہرام (1240 - 1242)
- علاؤ الدین مسعود (1242 - 1246)
- ناصر الدین محمود (1246 - 1266)
- غیاث الدین بلبن (1266 - 1286)
- معز الدین کیقباد (1286 - 1290)
- کیومرث (1290)