خدیو
وکیپیڈیا سے
Khadiv
مصر کے حکمران اعلی کا لقب ۔ مصر پہلے اسلامی ترکی سلطنت کا ایک صوبہ تھا۔ اور اس کے حاکم یا والی ترکی حکومت سے مقرر ہو کر آیا کرتے تھے۔ انھی کو خدیو مصر کہا جاتا تھا۔ مدتوں یہ سلسلہ جاری رہا ۔ لیکن جب اسماعیل پاشا نے سلطان ترکی سے مصر کی صوبہ داری کے موروثی حق کا سمجھوتا کر لیا تو یہ لفظ بادشاہ مصرکے معنی میں استعمال ہونے لگا۔ سلطنت ترکیہ کے انتشار پر 1914ء میں انگریزوں نے پان اسلام ازم کے خدشے سے نجات حاصل کی اور اس سلطنت کے حصے بخرے کرکے ہر حصے پر اپنا ایک پٹھو بٹھا دیا۔ مصر پر بھی ایک شخص کو شاہ فواد کا لقب دے کر مسلط کر دیاگیا۔یہ مداخلت مصریوں کے دل میں خار کی طرح کھٹکتی رہی۔ انھوں نے 1952ء میں شاہ فواد کے بیٹے شاہ فاروق کو ملک بدر کرکے آزاد جمہوری حکومت قائم کر لی۔ جس کے صدر پہلے جنرل نجیب اور کچھ عرصے بعد کرنل جمال عبدالناصر مقرر ہوئے۔