خطِ لاانحرافی
وکیپیڈیا سے
قطب نما کی سوئی اصل مقناطیسی شمالی قطب کی جگہ علاقائی مقناطیسی شمالی قطب کی طرف اشارہ کرتی ہے جو مقناطیسی قطب شمالی کے رخ سے تھوڑا سا انحراف کرتی ہے۔ اس کو مقناطیسی انحراف کہتے ہیں۔ یہ مقناطیسی انحراف مختلف علاقوں میں مختلف ہوتا ہے۔بعض مقامات پر انحراف صفر ہوتا ہے ۔ اگر ہم صفر انحراف رکھنے والے مقامات کو ایک فرضی خط سے ملائیں تو اسے صفر انحراف کا خط کہیں گے۔ یہ خط برمودا کے جزیروں سے گذرتا ہے۔ صفر انحراف کے خط کو سائنسی اصطلاح میں خطِ لاانحرافی (agonic line) بھی کہتے ہیں۔ اگر ایک جیسے مقناطیسی انحراف رکھنے والے مقامات کو ملایا جائے تو اس سے جو خط بنے گا اسے سائنسی اصطلاح میں متساوی الزاویہ خط (Isogonic line) کہتے ہیں۔