خواجہ ابو ہبیرہ بصری
وکیپیڈیا سے
حضرت خواجہ بوہبیرۃ البصری رحمۃ اللہ علیہ
(متوفی:278ھ)
آپ رحمۃ اللہ علیہ کا تعلق بصرہ سے تھا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ اکابر وقت میں سے تھے اور خواجہ حذیفہ مرعشی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید و خلیفہ اعظم تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کا لقب امین الدین تھا۔ سترہ سال کی عمر میں علوم ظاہری سے فارغ ہو گئے تھے خواجہ مرعشی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید ہونے سے پہلے آپ رحمۃ اللہ علیہ نے تیس سال ریاضت شاقہ میں گزارے لیکن مرید ہونے کے بعد ایک ہی ہفتہ میں مقام قرب حاصل ہو گیا اور ایک سال بعد خلافت ملی۔جس دن خرقہ خلافت عطا ہوا اس دن سے نمک اور شکر ترک کردی اور لذت کام ودہن سے دست بردار ہوئے اس قدر روتے تھے کہ بعض اوقات حاضرین کو اندیشہ ہوتا کہ آپؒ فوت ہو جائیں گے۔ آپ صاحب عالی کرامت و مقاماتِ ارجمند تھے
آپ رحمۃ اللہ علیہ کی وفات ہفتم ماہ شوال 278 ہجری کو ہوئی۔
[ترمیم] حوالہ جات
( خزینۃ الاصفیاء: مفتی غلام سرور لاہوریؒ) (سفینۃ الاولیاء : از شہزادہ دارا شکوہ قادریؒ)
زمرہ جات: تصوف | صوفیاء | سلاسل تصوف | چشتیہ | مشائخ چشت | سوانح حیات | تذکرے