خواجہ بشر بن الحارث الحافی
وکیپیڈیا سے
شیخ بشر بن الحارث الحافی رحمۃ اللہ علیہ
﴿پیدائش: 150ھ بمطابق:767ء﴾
﴿وفات:227ھ بمطابق: 841ء﴾
ابونصر بشر بن الحارث بن علی بن عبدالرحمن المعروف بہ بشرحافی رحمۃ اللہ علیہ مرو کے ایک گائوں میں پیدا ہوئے بغداد میں مشہور آئمہ سے حدیث سنی زہد و تقویٰ اور ریاضت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔آپ کو تمام آئمہ حدیث نے ثقہ قرار دیا ہے۔آپ کا انتقال ہوا تو تمام محدثیں کو انتہائی رنج ہوا۔ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی موت کی خبر سن کر فرمایا ’’ انہوں نے اپنی مثال نہیں چھوڑی‘‘
[ترمیم] حوالہ جات
(الطبقات الکبریٰ، البدایہ والنہایہ، سفینۃ الاولیاء وغیرہ)
زمرہ جات: تصوف | صوفیاء | سوانح حیات | سیرت وسوانح | تذکرے