خواجہ حذیفہ مرعشی
وکیپیڈیا سے
حضرت حذیفہ مرعشی رحمۃ اللہ علیہ
(متوفیٰ :252ھ)
آپ رحمۃ اللہ علیہ کا تعلق شام کے علاقہ مرعش سے تھا آپ رحمۃ اللہ علیہ مشائخ کبار و متقدمین میں سے تھے اور سلطان ابراہیم ادھم قدس اللہ سرہ کے خلیفہ تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ عالم و فقیہ بے بدل تھے آپ رحمۃ اللہ علیہ تیس سال تک بلا وجہ بے وضو نہیں رہے آپ رحمۃ اللہ علیہ ہمیشہ روزہ سے رہتے اور چھ دن بعد افطار کیا کرتے آپ رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے اہل دل کی غذا تو لا الہ اللہ محمد رسول اللہ ہی ہے آپ رحمۃ اللہ علیہ کی وفات چودہ ماہ شوال 252ہجری کو ہوئی۔
[ترمیم] حوالہ جات
( خزینۃ الاصفیاء: مفتی غلام سرور لاہوریؒ) ( سفینۃ الاولیاء : از شہزادہ دارا شکوہ قادریؒ)
زمرہ جات: تصوف | صوفیاء | سلاسل تصوف | چشتیہ | مشائخ چشت | سوانح حیات | تذکرے