خواجہ ممشاد علوی
وکیپیڈیا سے
حضرت خواجہ ممشاد علوی دینوری رحمۃ اللہ علیہ
﴿متوفی:299ھ﴾
آپ رحمۃ اللہ علیہ حضرت بو ہبیرہ بصری رحمۃ اللہ علیہ کے مرید خاص تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کا شمار جلیل القدر مشائخ و صاحبان علوم ظاہری و باطنی میں ہوتا ہے آپ رحمۃ اللہ علیہ سے عجیب و غریب کرامات ظاہر ہوئیںچنانچہ کہا جاتا ہے کے آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنی ولادت کے دن سے ہی صائم الدہر تھے اور ایام شیر خوارگی میں بھی دن کے وقت دودھ نہ پیا کرتے۔ تذکرۃ الاصفیاء اور مشائخ چشت کے بعض دوسرے رشحات میں لکھا ہے کہ شیخ علی دینوری رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ ممشاد دینوری رحمۃ اللہ علیہ دونوں ایک ہی شخصیت ہیں اور انہیں شیخ ممشاد علو دینوری رحمۃ اللہ علیہ لکھا جاتا ہے لیکن دارا شکوہ کے مطابق نفحات الانس اور بعض دوسری کتب سے یہ تفہیم ہوتی ہے کہ شیخ علو دینوری رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ ممشاد دینوری رحمۃ اللہ علیہ علیحدہ علیحدہ شخصیات ہیں چنانچہ دارا شکوہ نے شیخ ممشاد دینوری رحمۃ اللہ علیہ کا تذکرہ سلسلہ سہروردیہ کے مشائخ عظام میں علیحدہ سے کیا ہے۔ دارا شکوہ نے انہیں سیدالطائفہ شیخ جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کا مرید بتایا ہے اور ان کا سال وفات 299 ھ تحریر کیا ہے۔
[ترمیم] حوالہ جات
(سفینۃ الاولیاء : از شہزادہ دارا شکوہ قادری)
زمرہ جات: تصوف | صوفیاء | سلاسل تصوف | چشتیہ | مشائخ چشت | سوانح حیات | تذکرے