خیر پور
وکیپیڈیا سے
صوبہ سندھ کا ایک شہر۔ یہاں گنا کپاس ، تمباکو اور کھجوروں کی تجارت ہوتی ہے ۔ مصنوعات میں کپڑا ، زیورات اور ادویات قابل ذکرہیں۔ یہ شہر سابق ریاست خیر پور کا صدر مقام تھا۔ اس کی بنیاد 1783ء میں میر سہراب خان تالپور نے رکھی تھی۔ 1955ء میں اسے پاکستان میں شامل کیا گیا۔ شہر میں سات علمی و فنی کالج ہیں۔ شاہ لطیف یونیورسٹی بھی یہاں موجود ہے۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
زمرہ جات: شہر (پاکستان) | سندھ | شہر | نامکمل