ذوالنون مصری
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 796ء
وفات: 859ء
صوفی بزرگ ۔ ثوبان بن ابراہیم نام۔ ابوفیض کنیت۔ تفصیلی حالات معلوم نہیں۔ صرف اتنا معلوم ہے کہ آپ نے علم کی جستجو میں دوردراز کے سفر کیے۔ آخر قاہرہ میں قیام کیا جہاں معتزلی عقیدے کی مخالفت میں گرفتار کرکے بغداد بھیج دیئے گئے وہاں کچھ عرصہ قیدرہے مگر بعد میں رہا کر دیے گئے ۔ قاہرہ کے قریب خبیرہ کے مقام پر انتقال کیا اور وہیں مدفون ہوئے۔ صوفیا کے نزدیک ان کا مرتبہ بہت بلند ہے ۔ معرفت کے متعلق انہوں نے ہی مختلف مدارج مقرر کیے۔ جن کو مقامات کہتے ہیں۔ چند کتابیں بھی نصنیف کیں جو اب نایاب ہیں۔