رچرڈ آرک رائٹ
وکیپیڈیا سے
Richard Arkwright
پیدائش؛ 1733ء انتقال؛1792
انگریز موجد جس نے ایک گھڑی ساز کی مدد سے مشینی کھڈی ایجاد کرکے صنعتی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ اس نے پرلسیٹن میں یہ کھڈی تیار کی تو بے روزگاری کے خوف سے لوگوں نے اسے قتل کرنے کی دھمکی دی اور وہ ناٹنگھم منتقل ہوگیا اور ایک سرمایہ دار کی شرکت میں بارچہ بافی کی فیکٹری قائم کی۔ تھوڑے ہی عرصے میں لکھ پتی بن گیا۔ 1786ء میں سر کا خطاب ملا۔