سیادیات
وکیپیڈیا سے
سائبرنیٹکس (سیادیات) ، کا لفظ یونانی کے kybernetes سے بناہے جس کے معنی بنیادی طور پر تو اسکاندار یعنی کشتی کے راہنما اور ماہر ملاح کے ہوتے ہیں مگر شائد اسی راہنمائی کے تصور سے اسکا موجودہ استعمال تحکم، حکومت ، نظامت اور سیادہ جیسے مفہوم میں ہوتا ہے۔ 1948 میں Norbert Wiener نے پہلی بار سیبرنیٹکس کی اصطلاح کو متعارف کرایا۔ عموما cybernetics کی اصطلاح کے بارے میں یہ خیال بھی عام ہے کہ یہ cyber یعنی سیادہ یا کنٹرول کرنے ، اور netics بمعنی شراکہ یا نیٹ ورک کا مرکب ہے مگر یہ گمان پیدا ہونے کی وجہ شائد یہ ہے کہ 1970 کی دہائی میں بناۓ جانے والے CDC Cyber نامی شمارندوں کی وجہ سے کمپیوٹر اور نیٹ ورک کے تصوارت مدغم ہوگۓ ہوں۔ ایک اور خیال یہ بھی ہے کہ یہ لفظ kybernan بمعنی سیادہ یا نظامت اور ics- لاحقہ بمعنی study یا -یات کا مرکب لفظ ہے۔ اردو میں اسکو سیادیات کہا جاتا ہے جو کہ سیادہ یعنی کنٹرول اور یات کا مرکب ہے۔
- چند الفاظ جو اسی سیادیات یا سیبرنیٹکس سے ماخوذ ہوتے ہیں
- cybernetics = سیادیات
- -cyber = سیادی
- cyborg = سیادی حیہ
تعریف کے مطابق ؛ سیادیات ، کسی نظام میں ابلاغ (کمیونیکیشن) اور تضبیط (کنٹرول) کے عمل کا علم ہے۔ یعنی اسکے زریعے کسی بھی نظام (جاندار، یا بےجان) میں ہونے والے واقعات پر کنٹرول کیا جاتا ہے۔ جبکہ تضبیط یا کنٹرول کا عمل بذات خود ، نظام کے اپنے اندر اور نظام اور اسکے ماحول میں ہونے والے ابلاغ یا مراسلوں (رابطوں) پر منحصر ہوتا ہے اور یوں اندرونی اور بیرونی ماحول سے حاصل شدہ معلومات ( ارتجاع ) کی بنیاد پر یہ تضبیط یا کنٹرول کا عمل ، نظام کو ایک موزوں اور درکار صورت ( خودتنظیم ) کی جانب لے جاتا ہے۔ گویا سیادیات میں دو عوامل شامل ہوتے ہیں۔ 1- ارتجاع یا فیڈبیک اور 2- خودتنظیم یا آٹوریگولیشن۔