سید عزیز الدین پیر مکی
وکیپیڈیا سے
612ھ
صوفی بزرگ ۔ نام عزیز الدین ۔ وطن بغداد ۔ بارہ سال مکہ معظمہ میں رہے۔ اس لیے پیر مکی کے نام سے مشہور ہوئے۔ 544ھ میں لاہور تشریف لائے۔ اس وقت لاہور پر غزنویوں کی حکومت تھی۔ لیکن سلطان محمد غوری لاہور کا محاصرہ کر رہا تھا۔ حاکم لاہور خسرو ملک نے آپ سے دعا کی درخواست کی تو آپ نے فرمایا کہ ابھی چند سال تمھیں امان ہے۔ اس کے بعد حکومت غوریوں کی ہو جائے گی۔ چنانچ اسی طرح ہوا۔ محمد غوری محاصرہ اٹھا کر سیالکوٹ کی طرف چلا گیا اور چھ سال بعد لوٹا۔ اس دفعہ اس کا قبضہ لاہور پر ہوگیا۔ پیر مکی نے چھتیس سال تک رشد و ہدایت کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک عالم آپ سے فیض یاب ہوا۔