شمالی کوریا
وکیپیڈیا سے
|
|||||
شعار: آسودہ و عظیم ملک (강성대국) | |||||
ترانہ: Aegukka | |||||
دارالحکومت | پیانگ یانگ |
||||
عظیم ترین شہر | پیانگ یانگ | ||||
دفتری زبان(یں) | کورین | ||||
نظام حکومت
- تاحیات صدر
- قومی دفاعی کمیشن کے چیئرمین - صدر اعلی عوامی اسمبلی - وزیراعظم |
اشتراکی جمہوریہ کم ال سونگ کم جونگ ال کم یونگ نام پاک پونگ جو |
||||
تشکیل - اعلان آزادی - یوم آزادی - جمہوریہ |
یکم مارچ 1919ء 15 اگست 1945ء 9 ستمبر 1948ء |
||||
رقبہ - کل - پانی (%) |
120،540 مربع کلومیٹر (98 واں) 46،528 مربع میل 4.87 |
||||
آبادی - تخمینۂ 2006 - [[|]] مردم شماری - کثافت |
23،113،019 (48 واں) ندارد 190 فی مربع کلومیٹر(55 واں) 492 فی مربع میل |
||||
جی۔ ڈی۔ پی۔ (پی۔ پی۔ پی۔) - مجموعی - فی کس |
2005 تخمینہ 40 ارب ڈالر (85 واں) 1،800 ڈالر (149 واں) |
||||
ایچ۔ ڈی۔ آئی۔ (2003) | ندارد (ندارد) – | ||||
سکہ | وون (KPW ) |
||||
منطقۂ وقت - گرما (ڈی۔ ایس۔ ٹی۔) |
(یو۔ ٹی۔ سی۔ +9:00) غیر مستعمل (یو۔ ٹی۔ سی۔ +9:00) |
||||
انٹرنیٹ ٹی۔ ایل۔ ڈی۔ | .kp | ||||
کالنگ کوڈ | +850 |
شمالی کوریا (عوامی جمہوریہ کوریا) کا قیام یکم مئی 1948 ءکو کوریا کے ان علاقوں پر عمل میں آیا تھا جن پر جنگ عظیم ثانی میں سوویت روس کا قبضہ ہو گیا تھا۔ اس کا رقبہ 46500 مربع میل ہے اور آبادی 21386000 (21.38 ملین)ہے۔ 1950 ءمیں شمالی کوریا کی افواج نے جنوبی کوریا کو فتح کرنے کی کوشش کی۔ تین سال کی جنگ کے بعد چین اور امریکہ کی مداخلت سے جنگ بندی عمل میں آئی۔ اگلی چار دہائیوں کے دوران کم ال سنگ کی قیادت میں اشتراکی حکومت نے سیاسی اقتصادی اور سماجی شعبوں کو مستحکم بنانے کی کوشش کی۔ قدرتی وسائل اور ہائڈروالیکٹرک پیداوار سے ملک کی فوجی قوت میں بہت اضافہ ہو گیا اور بھاری صنعتوں کا قیام عمل میں آیا۔ شمالی کوریا کے پاس اس وقت بڑی تعداد میں دور مار کرنے والے میزائلوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں نزدیک مار کرنے والے میزائل بھی موجود ہیں جن سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
مارچ 1993 ءمیں شمالی کوریا دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے این پی ٹی (NPT) کے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا۔ تاہم اقوام متحدہ نے اقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی دی تو جون 1993 ءمیں شمالی کوریا نے اپنا فیصلہ ملتوی کر دیا۔ 13 اگست 1993 ءکو امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ایک عبوری سمجھوتہ طے پایا جس میں نیو کلیائی مسائل کو حل کرنے کے لئے مزید مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
8 جولائی 1994 ءکو کم ال سنگ کا انتقال ہو گیا اور ان کی جگہ ان کے بیٹے کم ال جونگ نے سنبھالی۔
17 دسمبر 1999 ءکو امریکہ نے کوریا پر سفر کی پابندیاں نرم کر دیں اور کوریا نے دور مار میزائل کے تجربے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔