شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1182ء
وفات: 1262ء
صوفی ۔ آپ کے جداامجد مکہ معظمہ سے پہلے خوارزم آئے ، پھر ملتان میں مستقل سکونت اختیار کی۔ آپ یہیں پیدا ہوئے۔ قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد خراسان چلے گئے جہاں سات سال بزرگان دین سے علوم ظاہری و باطنی کی تحصیل کی۔ بغداد میں حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی کی صحبت سے فیض یاب ہو کر خرقہ خلافت پایا اور مرشد کے حکم کے مطابق ملتان پہنچ کر سہروردیہ سلسلے کی بنیاد رکھی۔آپ بابا گنج شکر کے خالہ زاد بھائی تھے۔ مشہور شاعر عراقی آپ کا داماد تھا۔ والئی سندھ اور ملتان ناصر الدین قباچہ کو آپ سے بہت عقیدت تھی۔ ملتان میں وفات پائی۔