غیر-رمزگر RNA
وکیپیڈیا سے
غیر-رمزگر آراین اے کو انگریزی میں non-coding RNA کہا جاتا ہے اور اس سے مراد کوئی بھی ایسا آراین اے ہوتا ہے جو کہ ترجمہ کے زریعے لحمیات کی تخلیق میں براہ راست حصہ نہیں لیتا۔ سادہ الفاظ میں اسکو یوں کہا جاسکتا ہے کہ وہ آراین اے جو پروٹیں (لحمیات) تیار نہیں کرتا غیر-رمزگر آراین اے کہلاتا ہے۔
پس منظر ----
ایک اور قابل ذکر بات یہ کہ DNA کا وہ متوالیہ جو کہ مندرجہ بالا پس منظر کے مطابق غ آراین اے تیار کرتا ہے آراین اے وراثہ یا RNA gene کہلاتا ہے۔
[ترمیم] مثالیںغ آراین اے کی نمایاں ترین مثالوں میں پیامی RNA اور رائبوزمل RNA شامل ہیں، اور یہ دونوں ہی لحمیات کے ترجمہ اور اظہاروراثہ (gene expression) میں حصہ لیتے ہیں۔ [ترمیم] مائٹوکونڈریائی موراثہانسان کے مائٹوکونڈریائی موراثہ (موراثہ کیلیۓ دیکھیۓ genome) میں 24 غ آراین اے وراثے ہوتے ہیں جن میں سے 2 براۓ 23S اور 16S رائبوزمل آراین اے کیلیۓ اور بقایا منتقلی RNA کیلیۓ ہوتے ہیں۔ [ترمیم] مرکزی موراثہانسانی کے خلیہ کے مرکزی موراثہ میں موجود غ آراین اے جینز کا اندازہ 3000 ہزار تک لگایا گیا ہے جو کہ کل جینز (وراثوں) کی تعداد یعنی 30000 ہزار کا تقریبا 10 فیصد ہنتا ہے۔ [ترمیم] غ آراین اے کی اقسام[ترمیم] منتقلی آراین اے
م آراین اے ایک ایسا آراین اے کا سالمہ ہوتا ہے کہ جو پروٹین (لحمیات) کی تیاری کے دوران پیامی RNA پر موجود رموز کی ہدایات کے مطابق امینو ایسڈ کی، تیاری کے مقام تک منتقلی کا کام انجام دیتا ہے۔ (یہ مرحلہ ترجمہ کے دوران پیش آتا ہے) [ترمیم] رائبوزمل آراین اےر آراین اے بھی اوپر بیان کردہ پس منظر کے مطابق DNA کے زریعے انتساخ کے عمل کے دوران بنتا ہے اور یہ پھر خلیہ مایع (cytoplasm) میں آجاتا ہے۔ یہ پروٹین کے ساتھ ملکر رائبوسوم (ribosome) بناتا ہے جو کہ پروٹین کی تیاری کے سب سے اہم ترین آلات ہیں۔ پستانداروں کے خلیات میں 2 مائٹوکونڈریائی ر آراین اے (23S اور 16S) اور 4 سائٹوپلازمک رآراین اے (28S ، 5.8S ، 5S اور 18S) ہوتے ہیں۔ ان چار میں سے 5S کیلیۓ ٹنڈم منظومی (tandem arrays) کی صورت میں 200 تا 300 جینز ہوتی ہیں جبکہ باقی ماندہ تین کیلیۓ ایک واحد انتساخیی اکائی (single trancription unit) ہوتی ہے جس میں پانچ کروموسومز ملوث ہوتے ہیں 13 ، 14 ، 15 ، 21 اور 22۔ سائٹوپلازمک رآراین اے جینز تکراری ہوتی ہیں تاکہ خلیہ میں مطلوبہ مقدار کے مطابق پروٹین کی تیاری کی جاسکے ۔ [ترمیم] بے ترجمہ شدہ پ آراین اے |