فراری
وکیپیڈیا سے
"حسن پہیوں پر" بی بی سی کے یہ الفاظ دنیا کی خوبصورت گاڑیاں بنانے والے اطالوی کمپنی فراری کی گاڑیوں کے لیۓ ہیں۔ فراری تیز رفتار خوبصورت اور منفرد انداز کی کاریں بناتی ہے۔ جو ریسوں میں بھی دوڑتی ہیں۔ اس کا نشان ایک گھوڑا ہے۔
فراری بہت زیادہ گاڑیاں نہیں بناتی اس کے گاھک شوقین لوگ ہوتے ہیں کیونکہ اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ عام طور پر اس کی کاروں کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ ایک بار جرمنی کے مشہور ریس ڈرایور مائیکل شوماہر نے فراری فارمولا 1 کار میں ایک جنگی طیارے ٹارنیڈو سے ریس لگائی لیکن ٹارنیڈو جیت گیا۔