مائکروسافٹ
وکیپیڈیا سے
امریکی مصنع لطیف کمپنی جو ونڈوز عملیاتی نظام بنانے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کمپنی کے پاس دنیا میں زیادہ تر شمارندہ پر استعمال ہونے والے عملیاتی نظام پر اجارہ داری ہے۔ اس کے ملازمین کی تعداد76,000 سے زیادہ ہے جو 102مختلف ممالک میں کام کرتے ھیں (ان ملازمین کی کثیر تعداد امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر ریڈمنڈ میں مقیم ہے)۔ کمپنی کی سالانہ فروخت 44.28 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کے عملیاتی نظاموں میں ونڈوز کا عملیاتی نظام شامل ہے جس کا نیا اخراجہ (version) بنام ونڈوز وسٹا کا حال ہی میں اجراء کیا گیا ہے۔