زمرہ:مثل تولید
وکیپیڈیا سے
[ترمیم] تعریف و نام کی وضاحتمثل تولید جسکے لیۓ انگریزی میں cloning کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے دراصل حیاتی طرزیات (biotechnology) کے شعبہ سے تعلق رکھنے والا ایک علم ہے جسمیں بالکل یکساں شبیہ یا نقل (same copy) تیار کرنے کا مطالعہ اور تحقیق کی جاتی ہے۔ گویا حیاتیات میں کلوننگ ایک ایسے علم کو کہا جاتا ہے کہ جسکے زریعے حیاتیاتی کثیر خلوی جاندار کی وراثی (genetically) طور پر ایسی نقل تیار کی جاتی ہے جو کہ ہرطرح سے اس جاندار کی مثال ہو ، اسی لیۓ اس عمل کو مثل تولید کہا جاتا ہے ۔ اسکے علاوہ مثل تولید یا کلوننگ کا لفظ چند دیگر معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے مثلا غیرجنسی تولید اور مکثورخامری زنجیری تعامل (polymerase chain reaction) کی پیداوار (products) وغیرہ
|