محرکیہ
وکیپیڈیا سے
- گو محرک کا لفظ stimulant کے لیۓ بھی بکثرت استعمال ہوتا ہے لیکن اسکا درست ترجمہ engine کے لیۓ ہی ہے ، stimulus کے لیۓ (جو کہ بطور خاص طب میں مستعمل ہے) منبہ کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے۔
- محرک کے تلفظ میں م پر پیش اور ر پر تشدید و زیر آتا ہے یعنی ، مُحَرِّ ک ۔ کلمہ نویسی ، muharrik
انگریزی میں انجن کا لفظ یونانی زبان سے آیا ہے اور انجینیر اور انجینیرنگ کے الفاظ کے بارے میں بھی یہی کہا جاتا ہےکہ یہ انجن ہی سے ماخوذ ہیں۔ محرک ایک ایسی اختراع یا آلے کو کہتے ہیں جو کہ توانائی کے داخلے پر کوئی کام (اکثر مفید) نتیجہ کے طور پر پیدا کرے، یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ؛ محرک ، داخل کی جانے والی توانائی کو آلاتی طاقت یعنی کام میں تبدیل کرتا ہے۔