مراد ہوف مین
وکیپیڈیا سے
مراد ہوف مین (پیدائش:1931ء) 1987ء سے 1994ء کے درمیان الجزائر اور مراکش میں جرمنی کے سفیر تھے اور اس سے پہلے برسلز میں نیٹو کے ڈائریکٹر اطلاعات تھے۔ انہوں نے 1980ء میں اسلام قبول کیا۔ انہوں نے یونین کالج نیویارک سے تعلیم حاصل کی اور پھر میونخ سے جرمن قانون میں ایم اے اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔ اسلام پر ان کی کتابوں میں "سفر مکہ"، اور "اسلام: ایک متبادل" مشہور ہیں۔ مراد ہوف مینیورپ اور شمالی امریکہ میں اکثر سفر کرتے رہتے ہیں۔
اب وہ ترکی میں رہائش پذیر ہیں۔