منتقزاحم
وکیپیڈیا سے
- منـتـقـزاحـم (transistor) ایک امیختہ (portmanteau) لفظ ہے جو کہ انگریزی اور اردو دونوں میں دو الفاظ کو مدغم کرکے حاصل کیا گیا ہے۔
- transistor = جو کہ ٹرانسفر (منتقل) اور رزسٹر (مزاحم) کا مرکب ہے، یعنی trans + istor = transistor
- منـتقـزاحـم = جو کہ منتقل (ٹرانسفر) اور مزاحم (رزسٹر) کا مرکب ہے، یعنی منتق + زاحم = منتقزاحم
اسکو یہ نام دینے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک مزاحم سے برقی دوران منتقل کرتا ہے۔
منتقزاحم ایک تین سرے رکھنے والی ، جــامــد نیم موصل اختراع ہے جو کہ افزائش (amplification)، بدیلگری (switching)، وولٹیج کا استحکام ،اشارے میں زیــروبـم پیدا کرنا (signal modulation) ، اور دیگر مختلف افعال انجام دیتا ہے۔
[ترمیم] تعارف
منتقزاحموں کو دو بنیادی اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
- دوقطب اتصالی منتقزاحم (دام) (bipolar junction transistors - BJT)
- اثر میدانی منتقزاحم (امـم) (field effect transistors - FET)
جیسا کہ اوپر شکل میں ظاہر ہے کہ ایک منتقزاحم میں تین سرے ہوتے ہیں: داخلی ، مشترک اور اخراجی۔ دام (BJT) پر کوئی جــار (کرنٹ) ، یا امـم (FET) پر کوئی وولٹیج ، داخلی اور مشترک سروں کے درمیان لگایا جاۓ یا نافذ کیا جاۓ تو مشترک اور اخراجی سروں کے درمیان ایصالیت (conductivity) بڑھ جاتی ہے ، اور یوں روانی جــار (current flow) کو منظم کیا جاسکتا ہے یا اسپر قابو پایا جاسکتا ہے۔ دونوں اقسام کے منتقزاحموں یعنی ، دام اور امـم ، کی طبیعیات ایک دوسرے سے خاصی مختلف ہے ، جسکی تفصیل کے لیۓ انکے مخصوص صفحات موجود ہیں۔