منشی رضی الدین
وکیپیڈیا سے
پیدائش:1913
انتقال: 2003ء
پاکستان کے ایک عظیم موسیقار اور قوال۔منشی صاحب مشہور موسیقار تان رس خان کے وارث تھے اور انہوں نے اپنے دادا رضی الدین سے تربیت حاصل کی اور حیدرآباد دکن میں کئی برس تک گانے کے بعد سن انیس سو پچاس کی دہائی میں پاکستان آ گئے۔ انہیں انیس نوے حکومت پاکستان نے پرائڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دیا۔ منشی
رضی الدین کے آباو اجداد امیر خسرو اور بہادر شاہ ظفر کے دور میں فنِ موسیقی سے وابستہ تھے۔ وہ معروف قوال بہاؤالدین کے بڑے بھائی اور فرید ایاز کے والد تھے۔ عربی اور فارسی زبانوں پر دسترس کے ساتھ ساتھ منشی رضی الدین دُھرپد گائیکی کے، جو اب پاکستان میں تقریباً ناپید ہو چکی ہے، گنے چنے استادوں میں سے ایک تھے۔ ان کے پرستار انہیں منشی صاحب کے نام سے جانتے ہیں۔ وہ باکمال گائیک ہونے کے ساتھ ساتھ موسیقی کے علم پر مہارت رکھتے تھے۔
زمرہ جات: قوال | موسیقار | سوانح حیات