نکولو مکیاویلی
وکیپیڈیا سے
یورپ کا ممتاز سیاسی مفکر نکولو مکیاویلی 3 مئی 1459ء کو اٹلی کے شہر فلورنس میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ متوسط طبقے مگر اشراف کے گھرانے سے تھا اور وکالت کرتا تھا۔ مکیاویلی کا دور دراصل یورپی ممالک کی باہی رقابت، محلاتی سازشوں اور سیاسی تبدیلیوں کا ہے۔ اس کے دور اندیش اور حساس ذہن نے ان سب کا زبردست اثر قبول کیا ۔اس نے سیاسیات پر اپنے تاثرات کو عقلیت کی کسوٹی پر پرکھ کر ریاست کے عروج و زوال کے اسباب بیان کئے اور1513ء میں (Il Principe) ’’بادشاہ‘‘ جیسی یگانہ روزگار کتاب لکھی۔
[ترمیم] بنیادی نظریات
اپنی تحریروں میں مکیاویلی نظریہ جبر کا قائل نظر آتا ہے۔وہ اس بات سے انکاری ہے کہ ریاست کا مقصد نیکی یا آذادی کا حصول ہے۔ وہ سیاسی مصلحتوں، سازشوں اور منافقت کو کامیاب ریاست کے اصول قرار دیتے ہوئے نہیں شرماتا ۔ عرصے تک مکیاویلی کے نظریات اسی باعث حکمائے سیاست و کلیساء کی نفرت کا نشانہ بنے رہے۔ یورپ کی نشاطِ ثانیہ میں مکیاویلی کے بے لاگ اور تلخ حقیقتوں پر مبنی تحریروں کا بڑا ہاتھ ہے۔ دراصل اسی نے علم سیاسیات کو عملی بنیادوں پر وضع کیا۔1527ء میں اس فطین سیاسی حکیم کا فلورنس میں انتقال ہوا۔
[ترمیم] اہم تصانیف
- بادشاہ
- مقالات
- تاریخ فلورنس
- فن جنگ
- ریاست کا مقصد
[ترمیم] بیرونی روابط
http://plato.stanford.edu/entries/machiavelli
http://www.hirohurl.net/renaissance/bacandmac.html
http://marxists.org/reference/archive/machiavelli/works/art-war/index.htm
زمرہ جات: سوانح حیات | فلسفہ | سیاست