وزیر آباد
وکیپیڈیا سے
وزیر آباد، ضلع گوجرانوالہ، صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے۔ وزیرآباد دریا چناب کے کنارے لاہور سے 100 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اس کے قریبی دیہات میں علی پور(پاکستان)، احمد نگر(پاکستان)، رسول نگر شامل ہیں۔
فہرست |
[ترمیم] آبادی
شہر کی آبادی 95000 افراد پر مشتمل ہے۔ قریبی دیہات 264 ہیں جہاں تقریبا 60000 افراد رہائش پزیر ہیں۔
[ترمیم] ریلوے
وزیرآباد ایک اھم ریلوے جنکشن ہے جو کراچی پشاور لائن سے فیصل آباد اور سیالکوٹ کی طرف راستہ فراھم کرتا ہے۔
[ترمیم] مقامی صنعت
وزیرآباد میں کافی صنعتیں درامدی اشیاء بنانے کے لحاظ سے مشہور ہیں۔ مقامی صنعت کٹلری اور سرجیکل آلات بنانے میں مشہور ہے۔ اس کے علاوہ قریبی دیہات چاول اور گنے کی پیداوار میں بھی مشہور ہیں۔
[ترمیم] مشہور شخصیات
مولانا ظفر علی خان وزیر آباد کی اھم شخصیت ہیں۔ آپ برطانوی راج کے دوران ایک اھم اخبار زمیندار کے ایڈیٹر تھے۔ آپ نے برطانوی راج سے آزادی کے لئے تحریک میں حصہ لیا۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
زمرہ جات: شہر (پاکستان) | پنجاب | شہر | نامکمل