چراغ دہلی
وکیپیڈیا سے
1367ء
صوفی بزرگ۔ شیخ نصرالدین محمود نام۔ بخلاف دوسرے بزرگوں کے آپ کو سماع سے سے دلچسپی نہیں تھی۔ عبادت ، ریاضت کی طرف توجہ زیادہ تھی۔ سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین اولیا نے آپ کو اپنا جانشین اور خلیفہ مقرر کیا اور آپ نے نہ صرف دہلی میں اشاعت اسلام کا کام سرانجام دیا بلکہ اپنے خلفا کودوسرے مقامات پر بھی تبلیغ کے واسطے روانہ کیا۔آپ کے مشہور خلیفہ گیسو دراز تھے جن کو دکن بھیجا گیا تھا۔ مدت العمر دہلی میں رہے اور وہیں دفن ہوئے۔