چڑیا
وکیپیڈیا سے
چڑیا ایشیاء، یورپ اور افریقہ میں پایا جانے والا پرندہ ہے جس کا تعلق پاسر ڈومیسٹیکس (Passer domesticus) خاندان سے ہے۔ یہ انیسویں صدی سے امریکہ میں بھی پھیل گیا ہے جہاں اسے قدیم امریکی چڑیا کی اقسام سے متفرق کرنے کے لیے انگریزی چڑیا کہا جاتا ہے۔ امریکہ کی انگریزی چڑیائیں 1850 سے 1875 کے درمیان برطانیہ سے حشرات کی تعداد کو قابو میں رکھنے کے لیے درامد کیے گئے تھے۔ اس کا ناپ بارہ سے سترہ سنٹی میٹر تک ہوتا ہے۔ نر چڑیا یا چڑے کی گردن پر کالے پروں کا نشان ہوتا ہے۔