چینل سرنگ
وکیپیڈیا سے
چینل ٹنل یعنی "رودباد سرنگ" (انگریزی: Channel Tunnel، فرانسیسی: (Le tunnel sous la manche) 31 میل (50.5 کلومیٹر) طویل ایک سرنگ ہے جو رودباد انگلستان میں آبنائے ڈوور کے نیچے سے گذرتی ہے۔ ریل گاڑیوں کے زیر استعمال یہ سرنگ انگلستان اور شمالی فرانس کو ملاتی ہے۔
ایک طویل اور تاریخ کے مہنگے اور مشکل ترین عظیم منصوبہ جات میں سے ایک یہ سرنگ بالآخر 1994ء میں پایہ تکمیل کو پہنچی۔ یہ جاپان کی سیکان سرنگ کے بعد دنیا کی سب سے طویل سرنگ ہے تاہم یہ زیر آب سرنگوں میں سب سے طویل ہے۔ چینل ٹنل کا 24 میل (39 کلومیٹر حصہ) آبنائے ڈوور کے نیچے ہے۔ آغاز سے قبل اور تعمیر کے دوران اس سرنگ کو Chunnel کے نام سے پکارا جاتا تھا تاہم آجکل اسے چینل ٹنل ہی کہا جاتا ہے۔
فہرست |
[ترمیم] تاریخ
برطانیہ عظمی اور یورپ کو آپس میں زمینی راستے سے ملانے کا خیال پہلی مرتبہ 1802ء میں فرانسیسی انجینئر البرٹ میتھیو فیویئر نے پیش کیا۔ درمیان میں کئی مرتبہ تجاویز پیش کی گئی اور کچھ کام بھی کیا گیا لیکن اس پر مکمل عملدرآمد نہ ہوسکا۔ [[1974ء] میں برطانیہ اور فرانس کی حکومتوں نے ایک مرتبہ پھر سرنگ کی تعمیر کی ایک اور کوشش پر رضامند کا اظہار کیا لیکن مالی بحران کے باعث برطانوی وزیراعظم ہیرالڈ ولسن نے منصوبے کی منسوخی کا اعلان کردیا۔
1984ء میں برطانیہ اور فرانس کی حکومتوں نے 4 تجاویز پر غور کیا جن میں دو ریلوے سرنگیں، ایک سڑک کی سرنگ اور ایک پل شامل تھا۔ 20 جنوری 1986ء کو ایک تجویز کو قبول کرلیا اور 12 فروری 1986ء کو کینٹربری، کینٹ کے مقام پر دونوں حکومتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔
[ترمیم] تعمیر
سرنگ کھودنے کا کام 15 ہزار کارکنوں نے 7 سال سے زائد عرصے تک کیا جس کے لئے دونوں ممالک نے 11 خصوصی مشینیں تیار کی تھیں جنہیں TBM (Tunnel boring machines) کا نام دیا گیا تھا۔
سرنگ کی تعمیر کے کام کا آغاز 1 دسمبر 1987ء کو دونوں ممالک کے ساحلوں سے شروع ہوا اور 1 دسمبر 1990ء کو دونوں ممالک کی ٹی بی ایمز سمندر کی تہہ سے 40 میٹر نیچے ایک دوسرے سے آملیں۔ 22 مئی 1991ء کو دونوں اطراف کی پٹریوں کو جوڑ دیا گیا۔
سرنگ کا باقاعدہ افتتاح 6 مئی 1994ء کو برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم اور فرانس کے صدر فرانکوئس متراں نے کیا۔
[ترمیم] خصوصیات
چینل سرنگ 31 میل (50 کلومیٹر) طویل ہے جس میں سے 24 میل (39 کلومیٹر) کا حصہ سمندر کے نیچے ہے۔ سمندر کی تہہ کے نیچے سرنگ کی اوسط گہرائی 150 فٹ (45 میٹر) ہے۔
2005ء میں 8.2 ملین مسافروں نے یورو اسٹار ٹرین کے ذریعے برطانیہ اور فرانس کے درمیان سفر کیا جبکہ یورو ٹنل نے 2،047،166 کاروں، 1،308،786 ٹرکوں اور 77،267 کوچوں کو آر پار پہنچایا۔
2004ء میں 15 فیصد اور 2005ء میں 2.4 فیصد اضافے کے بعد سرنگ کے ذریعے سفر 7.45 ملین تک پہنچ چکا ہے۔
سرنگ کے اندر کا سفر آغاز سے اختتام تک 20 منٹ کا ہے۔
اس منصوبے کی کل لاگت 10 ارب پاؤنڈ رہی۔
اس سرنگ کو جدید دور کے 7 عجائبات میں شمار کیا جاتا ہے۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
[ترمیم] متعلقہ مضامین
[ترمیم] بیرونی روابط
زمرہ جات: نامکمل | عظیم منصوبہ جات | تعمیرات | یورپ