ڈی گراؤنڈ
وکیپیڈیا سے
پیپلز کالونی فیصل آباد میں واقع ڈی گراؤنڈ شہر کا ایک بڑا شاپنگ مقام ہے۔ یہ جگہ انگریزی کے حرف ڈی کی شکل میں بنا ہوا ہے۔ ڈی کی شکل کے درمیان میں ایک پارک ہے، جہاں اکثر لوگ گھومنے پھرنے کو آتے ہیں۔ اس کے ایک سرے پر فیصل آباد ریڈیو اسٹیشن واقع ہے اور دوسری سرے پر ہاکی سٹیڈیم۔
شام کے وقت یہاں دکانوں میں خوب رونق دیکھنے میں آتی ہے۔ یہاں بہت سے شاپنگ مال، ریستوران، اور سپرمارکیٹیں واقع ہیں۔ یہاں گرد و نواح میں مکڈونلڈز، کے ایف سی، اے ایف سی، یمی 36 اور پیپسی زیرو پوائنٹ اور بہت سی بین الاقوامی کمپنیوں کی شاخیں بھی واقع ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں بمبینو، فیملی مارٹ اور سٹی مارٹ جیسے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور بھی خریداروں کی ضروریات پورا کرتے ہیں۔
پیپلز کالونی فیصل آباد کی قدیم ترین پوش آبادیوں میں سے ایک ہے، جو شہر سے گزرنے والی نہر کی دوسری طرف واقع جنوبی علاقہ میں واقع ہے۔ اس کے شمال مشرق میں جڑانوالہ روڈ اور جنوب مغرب میں ستیانہ روڈ اور بٹالہ کالونی واقع ہے۔
حال ہی میں ڈی گراؤنڈ کے علاقے میں سڑکوں اور عمارات کو بڑے خوبصورت انداز سے سنوارا گیا ہے۔
سانچہ:Coor title dm
[ترمیم] متعلقہ روابط
زمرہ جات: شہر (پاکستان) | پنجاب | پاکستان | نامکمل