گلین فورڈ
وکیپیڈیا سے
پیدائش:مئی 1916
انتقال:اگست 2006ء
ہالی وُڈ کے مشہور اداکار۔گلین فورڈ کینیڈا میں پیدا ہوئےلیکن بچپن میں اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ منتقل ہوگئے۔ان کا اصل نام گویلن سیمیئول نیوٹن فورڈ تھا لیکن انہوں نے کینیڈا میں اپنے مقام پیدائش گلنفورڈ کے نام سےاپنا فلمی نام بنالیا۔
گلین فورڈ نے پچاس سے زیادہ ’ویسٹرن‘فلمیں بنائیں جن میں ’دی ڈیسپراڈوز‘ اور ’کاؤبوائے ‘ نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’ٹی ہاؤس آف دی اوگسٹ مون‘ اور ’بلیک بورڈ جنگل جیسی مقبول فلموں میں اہم کردار ادا کیا۔گلین فورڈ نے دوسری عالمی جنگ کے علاوہ ویت نام میں بھی امریکی بحریہ کے ساتھ خدمات سرانجام دیے۔گلین فورڈ نے چار مرتبہ شادی کی ۔ انہوں نے چوتھی شادی 76 برس کی عمر میں اپنی نرس سے کی جس کو دو ہفتے بعد طلاق دے دی۔ وہ کہا کرتے تھے کہ ماضی میں مبتلا ہونے کے بجائے آگے دیکھنا چاہیے ۔
گلین فورڈ کی سب سے معروف فلموں میں ’گِلڈا‘ اور ’دی بِگ ہیٹ‘ شامل ہیں اور انہوں نے اپنے تریپن سالہ فلمی کیریئر میں سو سے زیادہ فلمیں بنائیں۔